سرکاری ملازمت کے منتظر امیدواروں کیلئے خوشخبری آگئی جہاں حکومتِ سندھ نے 149 نئی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا ہے، جن میں مختلف شعبوں کی افسرانہ، تکنیکی، فیلڈ اور معاون عملے کی پوسٹیں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آسامیاں سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ’پروجیکٹ مینجمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ‘ کی جانب سے مشتہر کی گئی ہیں ، ان آسامیوں میں 22 پوسٹیں ہیڈ آفس جبکہ 127 مختلف اضلاع کے دفاتر کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
تمام تقرریاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی، جبکہ منصوبے کو عالمی بینک کی آئی ڈی اے فنانسنگ کے ذریعے معاونت حاصل ہے۔
ہیڈ آفس کیلئے 22 آسامیوں کا اعلان
سرکاری اشتہار کے مطابق ہیڈ آفس میں 22 آسامیاں دستیاب ہیں ، ان میں آئی ٹی انفراسٹرکچر ہیڈ، سافٹ ویئر ڈویلپر، ڈیٹا سینٹر آفیسر، سسٹم اینالسٹ اور جنرل منیجر آپریشنز سمیت مختلف عہدے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پیمنٹ آفیسر، پروگرام آفیسر، ٹریننگ کوآرڈینیٹر، آڈٹ آفیسر، اکاؤنٹس و آڈٹ اسسٹنٹ، مینیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن، ریسرچ آفیسر اور دیگر معاون عملے کی پوسٹیں بھی شامل ہیں۔
ہیڈ آفس کی آسامیوں کی تفصیل
آئی ٹی انفراسٹرکچر ہیڈ: اس عہدے کیلئے 1 آسامی دستیاب ہے۔
سافٹ ویئر ڈویلپر: سافٹ ویئر ڈویلپر کی 1 آسامی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈیٹا سینٹر آفیسر: ڈیٹا سینٹر آفیسر کی 1 آسامی موجود ہے۔
سسٹم اینالسٹ: سسٹم اینالسٹ کی 1 آسامی رکھی گئی ہے۔
جنرل منیجر آپریشنز: جنرل منیجر آپریشنز کی 1 آسامی دستیاب ہے۔
پیمنٹ آفیسر: پیمنٹ آفیسر کی 1 آسامی کا اعلان کیا گیا ہے۔
پروگرام آفیسر: پروگرام آفیسر کی 1 آسامی موجود ہے۔
ٹریننگ کوآرڈینیٹر: ٹریننگ کوآرڈینیٹر کی 1 آسامی رکھی گئی ہے۔
آڈٹ آفیسر: آڈٹ آفیسر کی 2 آسامیاں دستیاب ہیں۔
اکاؤنٹس/آڈٹ اسسٹنٹ: اس عہدے کیلئے 1 آسامی موجود ہے۔
مینیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن: مینیجر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن کی 1 آسامی کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکریٹری ٹو پروجیکٹ ڈائریکٹر: اس عہدے کیلئے 1 آسامی دستیاب ہے۔
ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ: ایڈمنسٹریشن اسسٹنٹ کی 1 آسامی رکھی گئی ہے۔
ریسرچ آفیسر: ریسرچ آفیسر کی 3 آسامیاں دستیاب ہیں۔
ڈسپیچ رائیڈر: ڈسپیچ رائیڈر کی 1 آسامی کا اعلان کیا گیا ہے۔
گارڈنر: گارڈنر کی 1 آسامی موجود ہے۔
سویپر: ہیڈ آفس کیلئے سویپر کی 3 آسامیاں دستیاب ہیں۔
اضلاع میں 127 نوکریاں، خواتین کیلئے بھی مواقع
سندھ کے ضلعی دفاتر کیلئے 127 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے ، ان میں ڈسٹرکٹ سوشل پروٹیکشن کوآرڈینیٹر، فیلڈ سپروائزرز، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن افسران، فیلڈ افسران اور ایم آئی ایس افسران شامل ہیں۔
خاص طور پر خواتین امیدواروں کیلئے فیلڈ سپروائزر، ایم اینڈ ای افسر اور فیلڈ افسر کی متعدد آسامیاں رکھی گئی ہیں، جبکہ مرد امیدواروں کیلئے بھی فیلڈ افسر کی پوسٹیں موجود ہیں۔
ضلعی دفاتر کی 127 آسامیوں کی تفصیل
ڈسٹرکٹ سوشل پروٹیکشن کوآرڈینیٹر/ہیڈ : ضلعی دفاتر کیلئے اس عہدے کی 8 آسامیاں دستیاب ہیں۔
فیلڈ سپروائزرز: خواتین: خواتین امیدواروں کیلئے فیلڈ سپروائزرز کی 18 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔
ایم اینڈ ای افسران، خواتین: خواتین امیدواروں کیلئے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن افسران کی 18 آسامیاں دستیاب ہیں۔
فیلڈ افسران، خواتین: خواتین امیدواروں کیلئے فیلڈ افسر کی 17 آسامیاں موجود ہیں۔
فیلڈ افسران، مرد: مرد امیدواروں کیلئے فیلڈ افسر کی 8 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایم آئی ایس/جی آر ایم افسران: اس عہدے کیلئے 13 آسامیاں دستیاب ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایڈمن و فنانس افسران: ضلعی دفاتر میں ایڈمن اور فنانس افسران کی 10 آسامیاں موجود ہیں۔
ڈرائیورز: ڈرائیورز کی 9 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
نائب قاصد/پیون: نائب قاصد یا پیون کی 9 آسامیاں دستیاب ہیں۔
سویپرز: ضلعی دفاتر کیلئے سویپرز کی 17 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔
کل: ضلعی دفاتر میں مجموعی طور پر 127 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
امیدواروں کی اہلیت
پیشہ ورانہ ، تکنیکی اور انتظامی نوعیت کی بیشتر آسامیوں کیلئے متعلقہ شعبے میں 16 سالہ تعلیم درکار ہے، ڈگری ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ہونی چاہیے۔
سینئر عہدوں کیلئے متعلقہ تجربہ بھی ضروری ہے، مختلف پوسٹوں کیلئے تجربے کی مدت تقریباً دو سال سے لے کر سینئر مینجمنٹ کے عہدوں کیلئے 10 سال تک ہوسکتی ہے ۔
تاہم ہر پوسٹ کی اہلیت مختلف ہے، اس لیے امیدوار درخواست دینے سے پہلے متعلقہ عہدے کی مکمل شرائط ضرور دیکھیں۔
سندھ حکومت کی نوکریوں کیلئے اپلائی کیسے کریں؟
سندھ گورنمنٹ جابز 2026 کیلئے امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کرانا ہوگی۔ درخواستیں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔
NTS کی آفیشل ویب سائٹ پر امیدواروں کو اشتہار کی اشاعت کے 15 دن کے اندر درخواست جمع کرانی ہوگی ، درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی، اس لیے فارم یا معاون دستاویزات کی ہارڈ کاپی بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
امیدواروں کیلئے ضروری ہدایات
149 آسامیوں میں آئی ٹی اور مینجمنٹ سے لے کر فیلڈ ورک اور معاون عملے تک مختلف نوعیت کی نوکریاں شامل ہیں، اس طرح مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ تجربے کے حامل امیدواروں کیلئے مواقع موجود ہیں۔
البتہ درخواست دینے سے پہلے امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی مطلوبہ پوسٹ کی تعلیمی قابلیت، تجربے اور دیگر شرائط کو اچھی طرح جانچ لے، مقررہ مدت گزرنے کے بعد درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔