تحریک انصاف کے حمایتی کمشنر پشاور ریاض محسود کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے حمایتی کمشنر پشاور ریاض محسود کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں سیاسی منظرنامے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آ گئی ہے، جہاں طویل عرصے سے پی ٹی آئی کی آشیرباد اور حمایت پر کرسی سے چپکے رہنے والے کمشنر پشاور ریاض محسود کو آخرکار ان کے عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کے اندر سیاسی وفاداریاں نبھانے اور عوامی خدمت کے بجائے ایک مخصوص سیاسی جماعت کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے والے اس متنازعہ آفیسر کے دن اب پورے ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ، پی ٹی آئی کا 13 سالہ تاریک دور ختم ،خیبر پختونخوا کے پسے ہوئے عوام میں خوشی کی نئی لہر، گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ

باپ سینیٹر اور بھائی کے ایم پی اے ہونے کے خاندانی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے انتظامی امور کو سیاسی مفادات کی نذر کرنے والے ریاض محسود کے خلاف یہ فیصلہ صوبے کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مسلسل یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کا یہ چہیتا اور پالتو کردار کب تک قانون اور انصاف کا مذاق اڑاتا رہے گا۔

تاہم اب حکومت کی جانب سے اسے ہٹانے کے فیصلے نے اس کے مبینہ کرپٹ راج اور بدمعاشی کے باب کو سمیٹنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی کی پشت پناہی پر پلنے والے تمام سیاسی گماشتے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ پائے گا۔

Related Articles