پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد آن لائن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں عمرایوب سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گمشدگی سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت بڑا فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے اسٹاف سے رابطہ نہیں ہورہا، بیرسٹر سیف کی تصدیق
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے’ ’لاپتہ‘ ‘وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ جنرل دائر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تحویل میں لے لیا گیا، خاتون صحافی کا دعویٰ

