لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ نے بشریٰ بی بی کی بیان پر کہا ہے کہ دوست ملک کے بارے بے بنیاد الزامات پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب کے بارے بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سستی شہرت کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں،
بانی پی ٹی ائی پہلے کہتے تھے کہ انکی حکومت امریکا نے گرائی اور پھر اسی سے مدد مانگنے لگے، اسی پالیسی کی بنیاد پرپاک سعودی تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی راشد اقبال نصراللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وقت دانستہ طور پر اس گروہ نے مسلم دوست ممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کئے،مگراْن کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فسادی ٹولے کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔