پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ہوشربا فیسوں کے باعث داخلے کے خواہشمند کم پڑگئے

پنجاب بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ہوشربا فیسوں کے باعث داخلے کے خواہشمند کم پڑگئے اور رواں سال گزشتہ سال کے مقابلے میں نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کی درخواستیں کم فائل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ہوشربا فیسوں کے سبب رواں سال داخلے کے خواہشمند طلباء کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کی 4150 سیٹیں ہیں ،گزشتہ برس پنجاب کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیلئے 11 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں ۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا ، بلدیاتی نمائندوں کا مسائل حل نہ ہونے پر ایک بار پھر سے سڑکوں پر احتجاج کا فیصلہ

اس مرتبہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کیلئے 8330 درخواستیں موصول ہوئیں،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیس اور اخراجات درخواستوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے ۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹ 3 فروری کو جاری ہوگی ،پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی پہلی سلیکشن لسٹ 5 فروری کو جاری کی جائے گی ۔

editor

Related Articles