کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ دیگر 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھئیں: پنجاب پولیس کا 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان، سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی آسامیاں شامل

حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے، حکام کی جانب سے ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

editor

Related Articles