پاکستان نے انڈر 19 سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، فرحان یوسف دونوں ایونٹس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
سہ ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بگ بیش میں شاہین آفریدی کی مایوس کُن کارکردگی، امپائر نے بولنگ سے روک دیا
انڈر 19 ایشیا کپ کھیلنے والی پاکستان انڈر 19 کی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں محمد حذیفہ کی جگہ عمر زیب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم سہ ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کا اعلان کردیا
پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس شامل ہیں ۔
Pakistan U19 squad announced for the ICC U19 World Cup 2026 🏏
The team will also feature in a tri-series from 25 December to 6 January as part of the World Cup preparations 🗓️
Read more: https://t.co/fLahaw1wqa#PakistanFutureStars | #U19WorldCup pic.twitter.com/KGUHqZbt8n
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 18, 2025


