اسحاق ڈاربیجنگ پہنچ گئے،پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کرینگے

اسحاق ڈاربیجنگ پہنچ گئے،پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کرینگے

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی مضبوطی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم موقع فراہم کرے گا۔

اسحاق ڈار اس موقع پر پاک چین سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی حصہ لیں گے یہ تقریبات دونوں ممالک کے طویل المدتی تعلقات اور تاریخی روابط کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں،وزیر خزانہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں رہنمائوں کے ساتھ متعدد اہم اجلاسوں میں شرکت کے دوران دو طرفہ تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :تنازعات امن کیلئے خطرہ، مئی میں پاک بھارت جنگ خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی افواج ہر صورت تیار اور چوکنا ہیں،اسحاق ڈار نے بیجنگ روانگی سے قبل متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی ترقی کے امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مکالمے اور سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں مثبت نتائج اور مفاہمتی اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔

بیجنگ میں یہ دورہ پاک چین تعلقات میں مزید مضبوط بنیاد ڈالنے کے ساتھ ساتھ خطے میں تعاون اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم اقتصادی، سفارتی اور سکیورٹی امور پر چینی ہم منصبوں کے ساتھ مفصل مذاکرات کرے گی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہتیں پیدا ہوں گی ،یہ دورہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ پاکستان اور چین نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں، بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں بھی شراکت دار ہیں۔

editor

Related Articles