پی آئی اے نے مسافروں کوبڑی خوشخبری سنادی

پی آئی اے نے مسافروں کوبڑی خوشخبری سنادی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بین الاقوامی سفری سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینیڈا اور برطانیہ کی معروف ریل سروسز کے ساتھ اشتراک قائم کر لیا ہے،اس نئے انتظام کے تحت مسافروں کو پہلی مرتبہ ایئر ٹو ریل سروس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہےجس کے ذریعے وہ ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ریل دونوں سفر انجام دے سکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے اس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد مسافروں کے لیے سفر کو مزید آسان، مربوط اور سہل بنانا ہے اس اقدام سے خصوصاً بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں، طلبہ، سیاحوں اور کاروباری مسافروں کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق جو مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچیں گےوہ وہاں سے ریل سروس کے ذریعے اپنے سفر کو مزید آگے بڑھا سکیں گے،اس معاہدے کے تحت ٹورنٹو سے کینیڈا کے آٹھ اہم شہروں تک جدید اور آرام دہ ریل نیٹ ورک کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی، جس سے اندرونِ ملک سفر میں وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

اسی طرح برطانیہ میں بھی پی آئی اے کے مسافروں کے لیے بڑی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، ترجمان کے مطابق، برطانیہ میں 50 سے زائد شہروں تک مشہور ریل سروس ایویس ایکسس ریل کے ذریعے سفر کیا جا سکے گا۔ اس اقدام سے لندن کے علاوہ دیگر بڑے اور چھوٹے شہروں تک پہنچنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر اس مشترکہ ایئر ٹو ریل سروس کا ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی تاکہ مسافروں کو بکنگ کے زیادہ سے زیادہ آپشنز میسر آ سکیں۔

ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے بھی پی آئی اے نے نمایاں پیش رفت کی ہے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر مشترکہ ٹکٹ کی بکنگ کی سہولت موجود ہے جبکہ مسافر پی آئی اے کی موبائل ایپ کے ذریعے بھی آسانی سے ایئر ٹو ریل ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *