امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ان پر مزید سخت اور زیادہ ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اپنے تجارتی مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا اور کوئی بھی ملک امریکی قوانین یا عدالتی فیصلوں کو اپنے فائدے کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اس فیصلے کو کمزوری سمجھا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی سپریم کورٹ نے دیگر ممالک پر عائد اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے متبادل اقدامات اور نئے عالمی ٹیرف کا اعلان کیا۔
صدر کے مطابق امریکہ کے پاس مختلف قانونی اور تجارتی اختیارات موجود ہیں، جن کے تحت مزید محصولات، پابندیاں یا تجارتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی صنعت، روزگار اور قومی سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد عالمی تجارتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ سکتی ہے اور ممکنہ جوابی اقدامات کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: شدید فوجی دباؤ کے باوجود تہران کا جھکنے سے انکار، ٹرمپ انتظامیہ میں مایوسی

