بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے پی ایس ایل  میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بابر اعظم نے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے رواں سیزن میں اپنے 500 رنز مکمل کیے۔ اس کارنامے کے ساتھ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ مرتبہ 500 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم اب تک پی ایس ایل کے 4 مختلف سیزنز میں 500 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں، جس میں 2021، 2023 اور 2024 کے سیزن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان تین بار یہ سنگ میل حاصل کر چکے ہیں، جبکہ فخرزمان اور مینڈس ایک ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تیار ہو جائیں تیار، لاہور میں سجے گا کرکٹ کا میلہ، پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں آج سے فروخت

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے چار مداح مختلف مواقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں داخل ہوگئے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میچ میں فیلڈنگ کے دوران دو مرتبہ بابر اعظم سے ملنے کے خواہشمند تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے، جنہیں فوراً پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

اس سے قبل، بابر اعظم نے بیٹنگ کے دوران سینچری اسکور کی تھی، جس پر انہیں مبارکباد دینے کے لیے ایک مداح وکٹ پر پہنچ گیا تھا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے قابو کر لیا۔

Related Articles