مودی کا دورہ یورپ یا ہزیمت کا سفر؟ عالمی سطح پر مودی کی سفاکیت بے نقاب

مودی کا دورہ یورپ یا ہزیمت کا سفر؟ عالمی سطح پر مودی کی سفاکیت بے نقاب

مودی کا دورہِ یورپ یا ہزیمت کا سفر؟ عالمی سطح پر مودی کی سفاکیت بے نقاب ہوگئی۔محض سیاسی تشہیر کیلئے جاری مودی کے دورہِ یورپ نے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کر دیا۔

نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادیِ صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا،  نیدرلینڈ میڈیا کے مطابق ڈچ وزیرِاعظم سمیت یورپی یونین کو بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے دورِ حکومت پر سخت تشویش ہے۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق ڈچ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں آزادیِ صحافت اور اقلیتوں کے حقوق بالخصوص مسلمان شدید دباؤ میں ہیں , یورپی یونین اور بھارت کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر بھی بات کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیردفاع اپنا ہی دفاع کرنے سے قاصر ! آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھنس گئے، ویڈیو وائرل

مودی کے دورہ کے دوران نیدرلینڈ کی شہری انسیہ کا اغواء کیس بھی ڈچ میڈیا میں نمایاں اہمیت کا حامل رہا ، ناروے میں بھی مودی اوراعلیٰ بھارتی عہدیدارعالمی میڈیا کے بھارت میں انسانی حقوق پر سنگین سوالات کا جواب دینے سے کتراتے دکھائی دیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کو درپیش سخت چیلنجز کے دوران محض سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے جاری مودی کو دورہ یورپ میں سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مہلک ادویات دنیا بھرکے مختلف ممالک میں عوام کی زندگیاں نگلنے لگیں

عالمی سطح پر بھارت میں سیاسی اور انسانی حقوق پر سنگین سوالات مودی کے سیاہ ترین دور اقتدار پر طمانچہ ہے۔

editor

Related Articles