دو بیل شہری کی موٹر سائیکل لے اُڑے، کراچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

دو بیل شہری کی موٹر سائیکل لے اُڑے، کراچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

کراچی میں ایک حیران کن اور دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دو بیل ایک شہری کی موٹر سائیکل کو سڑک پر گھسیٹتے ہوئے بھاگتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلوں کی رسی مبینہ طور پر موٹر سائیکل کے ساتھ پھنس گئی، جس کے باعث دونوں جانور بدک کر دوڑ پڑے،اس دوران موٹر سائیکل بھی ان کے ساتھ سڑک پر گھسٹتی رہی جبکہ شہری اور اردگرد موجود لوگ حیرت سے یہ منظر دیکھتے رہے اور بیلوں کے پیچھے بھاگتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحی، بکرے کا ریٹ کتنے لاکھ تک پہنچ گیا؟

واقعہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس بھی پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین اس غیر معمولی منظر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، بعض افراد نے اسے فلمی منظر قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہبیل موٹر سائیکل چرا کر فرار ہوگئےیہ منفرد ویڈیو مختلف سماجی ذرائع پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہے۔

editor

Related Articles