شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی امن کوششیں قابل ستائش ،صرف پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، صدر آذربائیجان

شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی امن کوششیں قابل ستائش ،صرف پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے، صدر آذربائیجان

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے۔

باکو میں چوتھے شوشا عالمی میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئےصدر آذربائیجان الہام علیوف نے قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امن کوششیں قابل ستائش ہیں، خطے کے امن کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فلیڈ مارشل کے عزم کو سراہتے ہیں۔

صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ امید ہے پاکستان ایک بار پھر خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں کامیاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران ،امریکا مذاکرات: نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف کا امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان صرف اپنی رکنیت کی معطلی یا منجمد کیے جانے پر ہی نہیں بلکہ کونسل آف یورپ سے مکمل انخلا پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، ہم واضح طور پر اس تنظیم کو چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر آذربائیجان نے بتایا کہ کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل الین برسے نے مجھ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ہم ایسا قدم نہ اٹھائیں اور تعلقات بہتر بنانے کا کوئی راستہ نکالیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم شخص ہیں ،ٹرمپ

کونسل آف یورپ 46 رکن ممالک پر مشتمل ایک انسانی حقوق کی تنظیم ہے، جو یورپی یونین سے الگ ہے اور یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کی نگرانی کرتی ہے ، اگرچہ  آذربائیجان اب بھی کونسل آف یورپ کا مکمل رکن ہے، تاہم پارلیمانی اسمبلی آف دی کونسل آف یورپ میں اس کے وفد کے ووٹنگ کے حقوق 2024 میں معطل کر دیے گئے تھے۔

editor

Related Articles