معروف بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

معروف بالی وڈ اداکار  کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، ایکشن منظر کی عکس بندی کے دوران ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو ممکنہ طور پر گھٹنے کی سرجری سے گزرنا پڑے گا اور صحت یابی کے لیے انہیں کچھ عرصہ آرام کرنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :معروف بھارتی اداکارہ کا اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک خفیہ کیوں رکھا گیا؟

پروڈکشن سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد کارتک آریان کو ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور گھٹنے کی چوٹ کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق اداکار کی صحت اور چوٹ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے سرجری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم سرجری کے حوالے سے حتمی فیصلہ طبی معائنے اور ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق جس فلم کی شوٹنگ کے دوران کارتک آریان زخمی ہوئے، اس کی عکس بندی آخری مرحلے میں تھی۔ حادثہ شوٹنگ کے آخری دو دنوں کے دوران پیش آنے کے باعث پروڈکشن ٹیم کے لیے بھی صورتحال اہم ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :بھارت کی تہاڑ جیل میں قید بھارتی اداکار راجپال یادو کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

فلم کی ٹیم کی جانب سے فی الحال کارتک آریان کی چوٹ اور آئندہ شوٹنگ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اداکار کی صحت یابی اور علاج کے بعد ہی ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

editor

Related Articles