فیلڈ مارشل ، سروسز چیفس اور مسلح افواج کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

فیلڈ مارشل ، سروسز چیفس اور مسلح افواج کا  پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت

  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت چیف آف دی نیول اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت چیف آف دی ایئر اسٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 55ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

 یہ بھی پڑھیں :کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا یوم شہادت،مسلح افواج کا خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 میں آج ہی کے روز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے غیر معمولی بہادری، غیر متزلزل عزم اور فرض سے بے مثال وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک غیر معمولی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید کا بے لوث اقدام مادر وطن کے دفاع کے لیے بہادری، وفاداری اور عزم کی روشن مثال ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کاکارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

پاکستان کے عوام اور مسلح افواج نے اس بہادر سپوت کو عقیدت و احترام سے خراج عقیدت پیش کیا اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی مسلح افواج اور سروسز چیفس کا کیپٹن محمد سرور شہیدکو خراج عقیدت

آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس شہید کی لازوال میراث قوم اور مسلح افواج کو مسلسل متاثر کرتی رہے گی اور ان کی شخصیت بہادری، قربانی، حب الوطنی اور فرض سے وابستگی کی ایک لازوال علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Related Articles