شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے کو 5 فلموں سے کیوں نکالا،اصل کہانی کیا تھی؟

شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے کو 5 فلموں سے کیوں نکالا،اصل کہانی کیا تھی؟

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کی جوڑی نے محبتیں، دیوداس اور جوش جیسی فلموں میں مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی، تاہم دونوں کے درمیان ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایشوریا کو شاہ رخ خان کی متعدد فلموں سے الگ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم چلتے چلتے کے لیے پہلی پسند تھیں اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی تھی۔ فلم شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کی پروڈکشن کمپنی کے تحت بن رہی تھی، تاہم بعد میں ایشوریا کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی مبینہ مداخلت اور سیٹ پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث پروڈکشن متاثر ہوئی، جس کے بعد ایشوریا کو فلم سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان یا ایشوریا رائے نے کبھی باضابطہ طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں کی کہ سلمان خان ہی اس فیصلے کی وجہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر اداکارہ شتہ ازدواج میں منسلک،شوہر کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

ایشوریا رائے نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کم از کم 5 فلموں سے الگ کیا گیا، جن میں چلتے چلتے، ویر زارا اور کل ہو نہ ہو بھی شامل تھیں۔

اداکارہ کے مطابق کچھ فلمیں ان کے ساتھ بننے والی تھیں، لیکن اچانک انہیں ان منصوبوں سے ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کی کوئی واضح وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ ان کی اپنی مرضی سے نہیں ہوا تھا، جس پر انہیں حیرت اور دکھ ہوا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی چلتے چلتے سے ایشوریا کو ہٹائے جانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ فلم شروع کرنے کے بعد بغیر کسی غلطی کے اسے تبدیل کرنا انتہائی مشکل اور افسوسناک صورتحال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیج اداکاراؤں کے خلاف بڑا ایکشن، 8 پر ایک ماہ کی پابندی

شاہ رخ کے مطابق ایشوریا ان کی اچھی دوست اور پروفیشنل اداکارہ تھیں، تاہم بطور پروڈیوسر بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو ذاتی تعلقات سے ہٹ کر کرنا پڑتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر ایشوریا سے معذرت بھی کی تھی۔ شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بعد میں اے دل ہے مشکل میں مختصر کرداروں کے ذریعے ایک ساتھ نظر آئے، تاہم اس کے بعد دونوں نے کسی مکمل فلم میں دوبارہ ساتھ کام نہیں کیا۔

یوں ایشوریا کو شاہ رخ خان کی فلموں سے الگ کیے جانے کی اصل وجہ آج بھی مکمل طور پر واضح نہیں، جبکہ سلمان خان سے متعلق دعوے زیادہ تر میڈیا رپورٹس اور قیاس آرائیوں تک محدود رہے ہیں۔

editor

Related Articles