پشاور اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا نام نہاد لانگ مارچ شو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ، صوبے کے مختلف علاقوں میں عوام نے اتوار کے روز معمول کے مطابق دن کا آغاز کیا، جبکہ صوبے بھر میں حالات معمول کے مطابق رہنے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبے کے کسی بھی شہر سے احتجاج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ، شہری عام چھٹی کے روز کی طرح اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف رہے اور معمولاتِ زندگی برقرار ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش جبکہ بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے بظاہر شہر میں احتجاجی سرگرمیوں کے بجائے روزمرہ زندگی کی رونقیں نمایاں رہیں۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مکمل فلاپ۔۔ پشاور میں معمولاتِ زندگی رواں دواں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں شہریوں کا رش جبکہ بازاروں میں شاپنگ کا سلسلہ بھی جاری۔۔ https://t.co/0iG5n5KHiZ
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بعض علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر بند کیے جانے کی اطلاع ہے تاہم اس کے علاوہ صوبے میں معمولاتِ زندگی جاری ہیں اور مجموعی صورتحال معمول کے مطابق بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے حوالے سے جاری بیان میں پشاور اور خیبرپختونخوا میں احتجاج نہ ہونے کو نمایاں کیا گیا ہے، تاہم صوبے بھر کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی و انتظامی تدابیر کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کناروں اور سائیڈوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، تاہم شہر بھر میں ٹریفک کا بہاؤ مکمل طور پر معمول کے مطابق اور بے ہنگم رواں دواں ہے۔
پشاور سمیت مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی جاری رہنا اور احتجاج کی اطلاعات سامنے نہ آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام احتجاج اور لانگ مارچ کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے اور وہ اپنے روزمرہ امور کو ترجیح دیتے ہیں ۔