وفاقی حکومت نے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 37ہزار روپے مقرر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی 2024سے کم از کم ماہانہ تنخواہ 32ہزار روپے سے بڑھا کر 37ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 37 ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین کو اسپیشل الائونس دیا جائیگا اور وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی الائونس پر اخراجات رواں والی سال کے بجٹ سے ہوں گے۔ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی۔
اس حوالے سے کسی قسم کی ضمنی گرانٹ نہیں جاری ہوگی۔

