2035 تک پاکستان ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، ورلڈبینک

ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان کوایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کیلئے سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے مگر اس کے لیے معاشی اصلاحات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں میرٹ پر قرض ملے گا :مریم نواز

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 10 سالوں میں 20 ارب ڈالر تک کے قرضے یا مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے بھی حاصل کر سکتا ہے۔

ورلڈ بینک نے اس یقین دہانی سے پہلے پاکستان کی سیاسی جماعتوں، بشمول حزب اختلاف کو اعتماد میں لیا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ ملک کو اپنے موجودہ وسائل پر توجہ دینی چاہیے اور وہ اپنے قدرتی وسائل اور مواقعوں کو بروئے کار لا کر مزید سرمایہ کاری حاصل کرسکتا ہے۔

editor

Related Articles