سرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کےہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے لیے کرایہ کی نئی حد مقرر کرتے ہوئے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔ یہ نیا کرایہ نامہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں پر لاگو ہوگا اور فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 کے سرکاری ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ دیگر اسٹیشنز پر اسی گریڈ کے ملازمین کے لیے کرایہ 12 ہزار 193 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 3 تا 6 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ کی حد 20 ہزار 313 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر شہروں میں یہی کرایہ 17 ہزار 860 روپے رکھا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 7 تا 10 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 30 ہزار 346 روپے اور دیگر شہروں میں 27 ہزار 162 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

گریڈ 14 تا 16 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 57 ہزار 507 روپے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر شہروں میں یہ کرایہ 50 ہزار 198 روپے طے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں اضافہ

گریڈ 17 تا 18 کے سرکاری ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 76 ہزار 122 روپے اور دیگر شہروں میں 66 ہزار 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ بڑھا کر 1 لاکھ 27 ہزار 95 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر شہروں میں کرایہ 92 ہزار 296 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے اسلام آباد میں کرایہ کی نئی حد 1 لاکھ 82 ہزار 121 روپے اور دیگر شہروں میں 1 لاکھ 65 ہزار 76 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق یہ اضافہ تمام نئی الاٹمنٹز پر لاگو ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی الاٹی ذاتی وسائل سے مکان کرایہ پر لیتا ہے، تو کرایہ مالک مکان کے مطالبے کے مطابق بڑھایا جا سکے گا۔

وزارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام سرکاری ملازمین کے لیے سہولت میں بہتری اور بڑھتی ہوئی رہائشی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئے کرایہ جات کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن سے متعلق خوشخبری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *