بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو باون رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا ۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو299رنز کا ہدف دیا جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور دو سو چھیالیس رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی کپتان اور کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس میں دپتی شرما نے پانچ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنایاشائقین کرکٹ اور عوام نے بھارت کی خواتین ٹیم کی اس شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایک شاندار کارکردگی کے ساتھ ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو باون رنز سے شکست دی ۔
جنوبی افریقہ کی لورا وولوارٹ نے 101 رنز بنائے لیکن ان کی یہ اننگز رائیگاں گئی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 298 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جس میں شفالی ورما نے سب سے زیادہ 87 رنز اسکور کیے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میچ میں بھارتی ٹیم کی متوازن کارکردگی، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مضبوط رہی جس کا نتیجہ یہ نکلا کا بھارت نے ورلڈ کپ جیتا ۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فتح نہ صرف ٹیم کی کارکردگی کا مظہر ہے بلکہ بھارت میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔