واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 2 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
’پی ایس ایکس‘ کی تاریخی کارکردگی معاشی اشاریوں میں بہتری اور خاص طور پر بینکنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔