پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل ایڈیشن الیون کے لیے دو نئی ٹیموں کی شمولیت کی تیاریاں بھی تیز ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کرلیا ہے ۔ جس کے بعد اگلے ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی فروخت کا ٹینڈر جلد شروع ہوجائے گا۔

حکام کے مطابق ایک چارٹرڈ فرم نے دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کی ممکنہ قیمت کا تعین کر لیا ہے۔ ایڈیشن الیون سے قبل دونوں نئی ٹیموں کے مالکان کا انتخاب مکمل کر لیا جائے گا۔

نئی ٹیموں کے لیے جن شہروں کے نام زیرِ غور ہیں ان میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ ٹینڈر کی تکمیل کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل ٹیم مالکان کے مطالبات پر پی سی بی کا اہم فیصلہ، ہنگامی اجلاس طلب

پی سی بی نے موجودہ فرنچائزز کو 10 سالہ تجدید کے ساتھ نئے معاہدوں کی باضابطہ پیشکش کر دی ہے اور انہیں مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بورڈ فرنچائزز کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے مستقبل کو مستحکم بنانے اور لیگ کی توسیع کے لیے تمام ضروری مراحل تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles