ورلڈکپ و آسٹریلیا کیخلاف سیریز ، پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ورلڈکپ و آسٹریلیا کیخلاف سیریز ، پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اور آسٹریلیا کے ہوم سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کے لیے حتمی مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کیمطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ  ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورۂ  سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اراکین سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کی سلیکٹرز سے حتمی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت مکمل ہونے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا، پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا رکھے ہیں۔ 31 جنوری سے قبل پی سی بی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں ردو بدل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اٹلی نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے ممکنہ کھلاڑی

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔

شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا اور خواجہ نافع کے نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جبکہ عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل میں بڑا جھٹکا، معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز معطل

میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ 15 جنوری سے لگایا جائے گا۔

editor

Related Articles