راست نے ریکارڈ توڑ دیا، پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین 50 کھرب تک پہنچ گیا

راست نے ریکارڈ توڑ دیا، پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین 50 کھرب تک پہنچ گیا

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی فوری ادائیگی سروس ’راست‘ کے ذریعے 2025 کے دوران لین دین کا حجم تقریباً 50 کھرب روپے تک جا پہنچا۔

اسٹیٹ بینک کی فنانشل اسٹیبلیٹی رپورٹ 2025 کے مطابق، راست کے صارفین کی تعداد بڑھ کر 4 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بڑھتے رجحان کی واضح علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ فونزپر واٹس ایپ کی سروس ختم ہونیوالی ہے؟ صارفین کیلئے اہم خبر

فنانشل رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سال بھر میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے تقریباً 2 ارب ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین اور کاروباری ادارے تیزی سے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات پر انحصار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ کا نیا کلاؤڈ بیک اپ فیچر، صارفین کے لیے بڑی تبدیلی کا امکان

مزید اطلاعات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے آنے والی رقوم 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جبکہ فعال اکاؤنٹس کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کے مالیاتی نظام میں ایک اہم تبدیلی لا رہی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف لین دین آسان ہو رہا ہے بلکہ زیادہ افراد کو باضابطہ بینکاری نظام میں شامل ہونے کا موقع بھی مل رہا ہے

editor

Related Articles