بجٹ سے قبل مہنگائی کا طوفان ، آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

بجٹ سے قبل مہنگائی کا طوفان ، آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

لاہور میں بجٹ سے قبل مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اثرات نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جہاں آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی پریشانی بڑھا دی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہیں، جبکہ اب آٹے کی بڑھتی قیمتیں گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی آٹا کمپنیوں کی جانب سے 5 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جسے شہری اپنی قوتِ خرید سے باہر قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری نرخوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے۔ شہریوں کے مطابق قیمتوں میں اس اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا ایک سے زائد سنگل فیز میٹر لگا کر بلوں میں سبسڈی لینے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، جبکہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ کئی افراد نے شکایت کی کہ آمدن محدود ہونے کے باعث اب معیاری خوراک کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

شہریوں کے مطابق موجودہ صورتحال میں اتنا مہنگا آٹا غریب آدمی کے بس سے باہر ہو چکا ہےاور اگر قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل مہنگائی کا دباؤ حکومت کے لیے بھی ایک بڑا امتحان بنتا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles