سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، خوف وہراس

سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، خوف وہراس

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ سمیت اپر ہزارہ کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 185 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گہری زیر زمین گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے ایک وسیع علاقے میں محسوس کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، زمین لرز اٹھی

سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے

 یہ بھی پڑھیں :گلگت بلتستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ ، لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 185 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے اس کے اثرات دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔

editor

Related Articles