ایران امریکہ کشیدگی خاتمے کیلئے رضامند ، روسی میڈیا نے بڑا دعوی کر دیا

ایران امریکہ کشیدگی خاتمے کیلئے رضامند ، روسی میڈیا نے بڑا دعوی کر دیا

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کی نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک نئی جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں اور مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران اور پاکستان سے ملنے والی معلومات میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد مذاکرات اور تکنیکی سطح کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

رپورٹ کے مطابق مجوزہ جنگ بندی کا ایک اہم حصہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمدورفت کی بحالی بھی ہے۔ اگر یہ پیش رفت عملی شکل اختیار کرتی ہے تو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھے جانے والے اس بحری راستے میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے لیے مختلف ثالثوں کے ذریعے رابطوں اور مذاکرات کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

روسی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کے وسط میں امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔ تاہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر ممالک کو بھی خبردار کیا تھا کہ ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکہ ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

ایرانی حکام نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ واشنگٹن ایران کو جنگ میں شکست تسلیم کرنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔

تاہم امریکا اور ایران کی جانب سے روسی میڈیا کے جنگ بندی سے متعلق دعوے کی تاحال باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ اس لیے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق اطلاعات کو فی الحال دعوے کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles