رجب بٹ کی فلم میں عمار خان کی انٹری، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

رجب بٹ کی فلم میں عمار خان کی انٹری، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اپنی مختلف تنازعات اور نجی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث شہرت رکھنے والے رجب بٹ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اب ارب پتی بن چکے ہیں اور اپنی پہلی فلم بھی پروڈیوس کررہے ہیں، جس میں وہ خود اور ان کے دوست اداکاری کریں گے۔

فلم کے حوالے سے مختلف اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کے بعد اب اداکارہ عمار خان نے راجاب بٹ کی فلم میں بطور ہیروئن شمولیت اختیار کرلی ہے۔ عمار خان نے حال ہی میں فلم کے شوٹنگ سیٹ پر پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر شرکت کی، جہاں ان کی رجب بٹ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن سین پڑ گیا بھاری، بالی وڈڈ اداکار شدید زخمی، سرجری متوقع

شوٹنگ کے دوران عمار خان کو وینٹی وین سےرجب بٹ کے ساتھ باہر آتے دیکھا گیا۔ اداکارہ کے لباس اور فلم میں کام کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کئی صارفین نے عمار خان کے رجب بٹ کی فلم سائن کرنے پر تنقید کی، جبکہ بعض نے سوال اٹھایا کہ ایک سنجیدہ اداکارہ نے یوٹیوبر کی متنازع شہرت رکھنے والی فلم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیوں کیا۔ عمار خان کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم فلم میں ان کی شرکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث ضرور چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles