پاکستان میں قدیم تہذیب کی نئی نشانی، 100 میٹر طویل عمارت دریافت

پاکستان میں قدیم تہذیب کی نئی نشانی، 100 میٹر طویل عمارت دریافت

پاکستان کے تاریخی علاقے جندیال میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک بڑی قدیم عمارت کے آثار دریافت کیے ہیں، جس سے گندھارا تہذیب اور قدیم شہر سرکپ کی تاریخ کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی عمارت تقریباً 100 میٹر لمبی اور 50 میٹر چوڑی ہے۔ اسے ’جندیال ڈی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عمارت مشہور جندیال مندر کے سامنے اور قدیم فصیل بند شہر سرکپ کے باہر واقع ہے۔

اس مقام کا ابتدائی ذکر ماہرِ آثارِ قدیمہ الیگزینڈر کننگھم نے 1864 میں کیا تھا، تاہم ایک صدی سے زائد عرصے تک اس عمارت پر تفصیلی تحقیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:شہرت سے آگے انسانیت، پاکستانی فنکاروں کا فلسطینی بچوں کے لیے خوبصورت اقدام

اگست 2026 کے وسط میں شروع ہونے والی نئی کھدائی کے دوران عمارت کی بڑی اور مضبوط دیواریں سامنے آئی ہیں، جنہوں نے ماہرین کی توجہ اس تاریخی مقام کی جانب مبذول کرادی ہے۔

فی الحال ماہرین اس بات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں کہ یہ عمارت قدیم زمانے میں عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی یا اسے عوامی، انتظامی یا کسی دوسرے مقصد کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کے مطابق اس دریافت سے گندھارا تہذیب، قدیم شہر سرکپ اور ٹیکسلا کے تاریخی ماضی کو مزید بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم عمارت کی اصل نوعیت اور استعمال کے بارے میں حتمی نتائج مزید تحقیق کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

editor

Related Articles