موٹر سائیکل سواروں کیلئے خوشخبری ، حکومت نے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریا

موٹر سائیکل سواروں کیلئے خوشخبری ، حکومت نے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریا

مریم نواز نے پنجاب بھر کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا، جسے شہریوں خصوصاً نوجوانوں اور متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اپریل اور مئی 2026 کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے متعدد سہولیات اور خصوصی پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو معاشی ریلیف دینا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم کی موٹر سائیکل سواروں ، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے دی جانیوالی سبسڈی میں 1 ماہ کی توسیع

اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی، جس سے لاکھوں شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ  موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس، ایڈیشنل رجسٹریشن مارک فیس اور اسمارٹ کارڈ فیس بھی مکمل طور پر معاف کردی گئی ہے۔

 ی بھی پڑھینں؛موٹر سائیکل سوار تیار ہو جائیں، نئی ہدایات جاری

حکومت کی جانب سے سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی آسان بنایا گیا ہے۔ شہری “مریم کو بتائیں” ایپ، ہیلپ لائن 1000 یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔

editor

Related Articles