قدرت کا کرشمہ ،موت کے بعد زندگی میں واپسی کی دلچسپ حقیقت

قدرت کا کرشمہ ،موت کے بعد زندگی میں واپسی کی دلچسپ حقیقت

سائنسی دنیا میں ایک حیران کن حقیقت سامنے آئی ہے کہ الاسکا کا ووڈ فراگ  شدید سردیوں میں واقعی جم کر برف بن جاتا ہے اور پھر بہار کے موسم میں دوبارہ زندہ ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مینڈک سرد موسم میں اپنی جسمانی سرگرمیاں تقریباً مکمل طور پر روک دیتا ہے، حتیٰ کہ اس کا جسم منجمد ہو جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور سانس بھی عارضی طور پر رک جاتے ہیں، مگر جسم کے اندر موجود خاص حیاتیاتی نظام اسے محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مفت لاٹری ٹکٹ نے شخص کو 1کروڑسے زیادہ کا مالک بنا دیا

جب درجہ حرارت بڑھتا ہے اور بہار آتی ہے تو یہ مینڈک دوبارہ اپنی معمول کی زندگی شروع کر دیتا ہے، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ قدرت کا ایک نایاب دفاعی نظام ہے جو سخت سردیوں میں اس جاندار کو زندہ رہنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ حیران کن قدرتی عمل سائنس کی دنیا میں مسلسل تحقیق کا موضوع بنا ہوا ہے، جہاں ماہرین اس کی حیاتیاتی وجوہات اور ممکنہ سائنسی استعمالات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles