صدر اور وزیراعظم کی عید میلادالنبی ﷺ پر قوم کو مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی عید میلادالنبی ﷺ پر قوم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت امت محمدی ﷺ مسلمانوں پر لازم ہے کہ معاشرے میں عدل و انصاف، برداشت اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے انسانی وقار کے تحفظ کو بھی اجتماعی ذمہ داری قرار دیا۔

 یہ بھی پڑھیں :صدرمملکت اور وزیراعظم کی یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد

صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے اور علم، بلند کردار، محنت اور خدمت انسانیت کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا چاہیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ ﷺ تمام مسلمانوں کی دینی و دنیاوی اصلاح، فلاح اور کامیابی کے لیے مشعل راہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی دین اسلام کی تعلیمات کا بہترین عملی نمونہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ سیرت طیبہ ﷺ کو اپنے کردار، انفرادی رویوں اور اجتماعی طرز عمل میں اختیار کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت ، ملک بھر میں چراغاں ،گلیاں اور بازار رنگ و نور سے منور

انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط، خوشحال، پرامن اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عید میلادالنبی ﷺ ہمیں اخوت، محبت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے جس پر عمل کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

editor

Related Articles